Wednesday, January 20, 2021

صحت مند رہنے کے اقدام

          صحت مند رہنے کے اقدام                                     

 

صحت مکمل جسمانی،ذھنی، اور معاشرتی تندرستی کی حالت ہے۔ڈاکٹر اپنے مریضوں کو صحت مند کھانا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ تمام غذا ئی اجزاؤ سے بھرپورغذاکے استعمال سے ہی انسان صحت مند رہ سکتا ہے۔ اپنی غذا میں پھل اور سبزیاں شامل کریں اور فاسٹ فوڈکا کم سے کم استعمال کریں۔صحت مند اور مضبوط جسم کوئی بھی انسان حاصل کر سکتا ہے اور اس کو حاصل کرنا کوئی اتنا مشکل اور ناممکن کام نہیں ہے۔اس کیلئے آپ کو اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا پڑتا اور کُچھ قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

                                         

                                         


صبح جلدی جاگنا

صبح جلدی جاگنے سے انسانی صحت کو کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ صبح جلدی اُٹھ کے کسی بھی قسم کی ورزش کرنے سے آپ کا جسم لمبے عرصے تک صحت مند رہتا ہے۔صبح کے پہلے چند گھنٹوں میں کی گئی ورزش باقی دن میں کی گئی ورزشوں سے کئی گُنا زیادہ فائدہ مند ہے


ناشتہ

جو لوگ صبح کے وقت صحت مند ناشتہ کرتے اُن کا جسم بھوک پیدا کرنے والے ہارمونز کی کم مقدارپیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے باقی دن کم کھاتے ہیں۔اس وجہ سے صبح کا ناشتہ آپ کو بے وقت بھوک سے بھی بچاتا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے آپ جنک فوڈ اور دوسری مضر صحت غذائیں کھاتے ہیں۔جنک فوڈ آپ کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔  


پانی

انسانی جسم کا ستر فیصد حصہ پانی سے بنا ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ پانی ہمارے جسم کیلئے کتنا ضروری ہے۔پانی کی جسم میں مقدار پوری رکھنے سے بے وجہ بھوک سے چھُٹکارا حاصل ہوتا اور آپ کی جلد اور اعضاء کی نشونما ہوتی ہے۔ہر انسان کو صحت مند رہنے کیلئے دن میں آٹھ سے بارہ گلاس پانی ضرور پینا چاہیے۔


آرام

ہر انسان کا آرام کرنے کا دل چاہتا ہے لیکن ورزش، بھاگنے دوڑنے یا کوئی بھاری کام کرنے کے بعد آپ کے جسم کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔آرام کرنے سے پٹھوں میں ہونے والی سوزش ختم ہوتی اور آپ کو اگلے دن کام کرنے کی طاقت ملتی ہے۔آرام نہ کرنے سے آپ کی صحت پر بُرے اثر پڑتے ہیں۔


بے وقت بھوک

بے وجہ اور بے وقت بھوک سے بچناصحت مند رہنے کیلئے ضروری ہے۔اگر آپ بے وقت کھاتے رہیں تو ورزش سے آپ کے جسم کو کوئی فائدہ نہیں حاصل ہوتا ہے اور جسم میں فیٹز کی مقدار بڑھتی ہے۔اس لئے  بے وجہ اور بے وقت بھوک سے بچیں اور کھانا اپنے مقررہ وقت پر ہی کھائیں۔

 

کھانے کاشیڈول

ایک ساتھ چار یا پانچ سو کیلوریز حاصل کرنے کی بجائے کھانے کا ایک شیڈول بنائیں تا کہ آپ کے جسم کو اُس کی ضرورت کے مطابق کیلوریز ملیں۔مثال کے طور پر دن میں چھ دفعہ وقفے وقفے سے کھانے کے اوقات اور مقدار معین کر دیں اور اس سے بے وجہ بھوک سے بھی چھُٹکارا حاصل ہوتا ہے۔

 

ورزش

ورزش صحت مند رہنے کیلئے نہایت ضروری ہے۔ آپ جس قسم کی ورزش کرتے ہوں اُس کا روزانہ اپنے مقرہ  وقت پر کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ آپ کو مختلف بیماریوں اور مختلف جسمانی مسائل سے بچاتا ہے۔آپ پہلے ہلکی پھلکی ورزش سے آغاز کریں اور پھر آہستہ آہستہ اور پھر آہستہ آہستہ اُس کی مقدار اور وقت بڑھاتے جائیں۔ورزش کا آپ کی روزمرہ کی زندگی میں شامل ہونا آپ کے صحت مند رہنے کیلئے نہایت ضروری ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

پیٹ کے پٹھے (ABS)

                              پیٹ کے پٹھے (ABS) آج کل جیسا کہ فٹنس انڈسٹری کا عروج دن بہ دن بڑھ رہا ہے، فٹنس اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگا...